• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا میڈیکل انٹری ٹیسٹ مسترد مہم چلانے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنما عنایت اللہ مشرقی مرکزی چیف آرگنائزر عبدالستار تھہیم اور وائس چیئرمین ملک ظفر اقبال ہانس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نصاب اور امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کے وسیب دشمن اقدامات سے ہزاروں طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور وفاقی و صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پرانا سلیبس و طریقہ کار بحال کریں انٹری ٹیسٹ کا نظام بنیادی طور پر تعلیمی نظام اور تعلیمی بورڈز پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ والدین پر اضافی مالی بوجھ اور طلباء و طالبات پر ذہنی بوجھ ہے جس کا انعقاد صرف اور صرف تعلیم دشمن مافیا کی جیبیں بھرنے کے سوا کچھ نہیں۔ ʼʼمیڈیکل انٹری ٹیسٹ مہم مسترد ʼʼ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین