پشاور(نمائندہ خصوصی) ارنم ہسپتال پشاور کے ڈائریکٹر و جنرل سیکرٹری ارنم پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر عاکف اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماہ اکتوبر میں چھاتی کے کینسر کے خلاف آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ارنم ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے بھی چھاتی کینسر کے خلاف آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے چھاتی کینسر کی روک تھام کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چھاتی کینسر کی روک تھام مہم کے سلسلے میں ارنم ہسپتال پشاور میں سینکڑوں خواتین کا مفت معائنہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاتون چھاتی میں درد محسوس کرے یا کوئی گلٹی ہو تو اس کے لئے فوری طور پر ارنم ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔