• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کی نیول چیف کو اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پاکستان کے نئے چیف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ملک کا اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے چیف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی.

اس دوران مراد علی شاہ نے نیول چیف کو مبارباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ کا تعلق سانگھڑ، سندھ سے ہے، آپ کا نیوی کے اعلیٰ مقام پر پہنچنا ہمارے نوجوانوں کے لیے انسپائیریشن کی بات ہے۔

انہوں نے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ  ہمیں اپنی تعلیم کے نظام کو مزید بہتر کرنا ہوگا، ہمارے ماہی گیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے نیول جوائن کرنے کے لیے کوئی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، ماہی گیروں کا سمندر سے گہرا تعلق ہے، ان کو نیوی میں لاکر اس تعلق کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے نیول چیف کو شیلڈ اور روایتی تحائف بھی دیئے گئے۔

پاکستان کے نئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے مراد علی شاہ کا مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

تازہ ترین