بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہریوں ظفرحسین علوی، محمداسلم عباسی، عزیزخان گھلو، جاوید حسن، ریاض حسین علوی، ملک بشیر احمد، ملک محمداصغر، محمداقبال نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کم عمرڈرائیور بغیرلائسنس اورناتجربہ کاری کیوجہ سے موت کے سودگرا بن گئے ہیں جن کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز شہری حادثات کاشکار ہوکر معذوری کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں اکثرچاندگاڑی ڈرائیورنے سلسنز اتارکر اوراکثرٹیپ ریکارڈ چلا کرمقابلہ بازی میں ڈ رائیونگ کرتے ہیں ،ٹریفک پولیس کے افسران کوتوجہ دلانے کے باوجود بھی ان کیخلاف کاروائی نہ ہونا ایک سوالیہ نشان بن رہاہے شہریوں نے ڈی سی او بہاولپور، ایس پی ٹریفک ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔