• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کیلئے تاریخ طے کرلی ہے: سواتنترا دیو سنگھ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قوم پرست سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینئر رہنما سواتنترا دیو سنگھ  نے دعوٰی کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کیلئے تاریخ طے کرلی ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنما سواتنترا دیو سنگھ نے پارٹی کارکنان کے اجلاس میں یہ بات کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ رام مندر اور آرٹیکل 370 کے فیصلوں کی طرح نریندر مودی فیصلہ کرچکے ہیں کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کب کی جائے گی۔


خیال رہے کہ بھارت نے نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔

بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے کہا ہے کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ اُن ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھارہے ہیں۔

نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں اجیت دوول نے دعویٰ کیاکہ اُن کے ملک نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی۔

تازہ ترین