قومی اسمبلی میں اپوزیشن پر غداری کا الزام لگانے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر برس پڑے۔
ایوان میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال بولے کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپوزیشن کو بھارت کا ایجنٹ قرار دے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ غدار وہ ہے جو کسی پاکستانی پر غداری کا الزام لگاتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم اس زبان کو پکڑ لیں گے جو ہماری پاکستانیت کو للکارے گی۔
لیگی رکن اسمبلی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا۔
ایون میں حکومتی قرارداد پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شاہ محمود نے مقالہ پڑھ دیا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ قرارداد دو لفظی ہونی چاہیے تھی کہ توہین ہوئی ہے، فرانس سے سفیر واپس بلا رہے ہیں۔