گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گھر میں کھیلتے ہوئے5 سالہ بچے نے چوہے مار گولیاں کھا لیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ،ماڈل ٹاؤن کے رہائشی رفیق احمد کا5سالہ بیٹا فیضان احمد گھر میں کھیل رہا تھا کہ کھیلتے ہوئے اچانک اس نے گھر کے ایک کونے میں پڑی ہوئی چوہے مار گولیاں اٹھا کر کھا لیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔