• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پنڈی آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے پیر کی شام لاہور سےاسلام آباد پہنچ گئی۔ ہوٹل میں کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ لئے گئے۔ نائب کپتان شاداب خان بدستور ان فٹ ہیں اور ان کی ران کی تکلیف کا علاج جاری ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا ون ڈے سیریز میں شرکت کا فیصلہ فزیو کلف کریں گے۔ میچ کے لئے چھ پچوں کا اسکوائر استعمال کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں اپنے سفرکا آغاز تیس اکتوبر سے کرے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں شامل تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز تیس اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے۔منگل کو دوپہر 1 تا سہ پہر 4 بجے دونوں ٹیمیں نیٹ پریکٹس کریں گی۔

تازہ ترین