یخوپورہ (نمائندہ جنگ) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہرن مینار روڈ کے الیکٹرونکس بلاک کے طلبہ نے دہشت گردی کے ہونے والے واقعات کے پیش نظر حساس اداروں، پولیس سٹیشنوں اور تعلیمی اداروں کے علاوہ پرائیویٹ اداروں کو بروقت آگاہی کیلئے انفرریڈ کنٹرول سکیورٹی سسٹم کے نام پر ایک پروجیکٹ ایجاد کیا ہے۔ پرنسپل چودھری محمد شفیق، پروفیسر علامہ ذوالفقار علی اور 4طالبعلموں شوال خان، محمد سلیم، زین رشید اور ثنااللہ سے سکیورٹی سسٹم کے بارے میں دریافت کیا۔ موقع پر پروفیسر نے بتاتے ہوئے ماڈل کو چلا کر دیکھا اور کہاکہ نہایت کم قیمت پر یہ پروجیکٹ تیار ہو سکتا ہے جسے اداروں کی بائونڈری وال سے شعاعوں کے ذریعے جوڑا جاتا ہے اور کوئی بھی شخص جو ادارے کو نقصان پہنچانے یا دہشت گردی کی نیت سے بائونڈری وال کو عبور کرنے کی کوشش کرے گا تو سسٹم خودبخود آن ہو جائے گا اور نہ صرف سائرن بجیں گے بلکہ سکیورٹی عملہ بھی الرٹ ہو جائیگا۔