• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس زیادہ وقت نہیں‘ قصہ لپیٹا جارہا ہے‘ خواجہ آصف

اسلام آباد(ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا‘اب قصہ لپیٹا جا رہا ہے ۔ حکومت تو سلیکٹرز کے بغیر قانون سازی بھی نہیں کراسکی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نمبر ہی نہیں کہ وہ ایوان کو چلا سکے‘اسپیکر کی کرسی ننگی ہوگی ‘سی پیک منصوبے کی قانون سازی پر حکومت نے ہم سے رابطہ کیا ہے ۔ ہم نے گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بھرپور تعاون کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا کمرہ توڑ کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا‘فیڈریشن نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے صوبے کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے۔ بلوچستان کے 70 سے 80 فیصد علاقے میں حکومت کی رٹ نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہم نے اپوزیشن کی الگ سے قرارداد اس لئے پیش کی ہے کہ ہمیں حکومت پر اعتماد نہیں ،حکومت کے جانے کے دن گنے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین