کراچی (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صدر ٹرمپ کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ وبا پر قابو پانے کے بجائے ویکسین اور ادویات کی تیاری پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ مارک میڈوز کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں کورونا وائرس کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وبا کے حوالے سے حکومت کی حکمتِ عملی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ʼسی این اینʼ کو دیے گئے انٹرویو میں مارک میڈوز نے کہا کہ "جہاں ہم آج ہیں، ہم پہلے سے بہت بہتر ہیں اس پر صدر ٹرمپ نے بہت کام کیا ہے۔