• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدام حسین کے دست راست عزت ابراہیم الدوری چل بسے

کراچی (نیوز ڈیسک) عراق کے سابق صدر صدام حسین کے اہم دست راست عزت ابراہیم الدوری پیر کے روز انتقال کر گئے ہیں۔صدام حسین کے سایہ کے طور پر مشہور عزت ابراہیم الدوری کو 1979 میں ملک کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا۔ صدام حسین کی 2003 میں حکومت کے خاتمے تک وہ اس عہدے پر فائز رہے تھے۔ وہ سابق صدر کے ساتھ امریکا کی قیادت میں اتحادی فوج کی سختیاں جھیلنے والوں میں شامل تھے۔

تازہ ترین