• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات، عرب ممالک ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن کے حق میں

ریاض (اے ایف پی) امریکی انتخابات کے حوالے سے عرب ممالک ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن کے حق میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، رائے عامہ کے جائزے کے 40 فیصد شرکا کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن خطے کے لیے بہتر ہوں گے جب کہ 12 فیصد افراد نے ٹرمپ کو بہتر قرار دیا ہے۔لیکن اس رائے رائے عامہ کا اہم نتیجہ یہ ہے اگر بائیڈن کو امریکی صدارت ملتی ہے تو ان کو اوباما انتظامیہ کے مسائل چھوڑنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ جو بائیڈن 2017 تک باراک اوباما کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔ جب اوباما انتظامیہ کی مشرق وسطیٰ میں پالیسیوں کے بارے میں رائے دہندگان سے پوچھا گیا تو 53 فیصد کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر نے خطے کو خراب حالات میں چھوڑ دیا تھا اور 58 فیصد کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کو خود کو اوباما دور کی پالیسیوں سے دور رکھنا چاہیے۔ اس سروے میں مینا ریجن کے تین ہزار 97 افراد نے حصہ لیا، اس کا مقصد امریکی انتخابات کے بارے میں لوگوں کی رائے معلوم کرنی تھی۔

تازہ ترین