• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے مودی کا بیانیہ اپنالیا‘بھارت سے دوستی ان کی گھٹی میں‘ شاہ محمود

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے گستاخانہ خاکوں پر سیاست افسوس ناک ہے‘ اپوزیشن نے مودی کا بیانیہ اپنا لیا‘ان میں نریندر مودی کی روح منتقل ہوئی ہے‘بھارت سے دوستی ان کی گھٹی میں شامل ہوگئی ہے ‘ آج آئین کو کوئی خطرہ نہیں‘ اگر خطرہ ہے تو ان کی تجوریوں کو خطرہ ہے‘قوم جانتی ہے کہ پاکستان کے اداروں کو کون متنازع بنا رہا ہے‘ ہندوستان کی بولی کون بول رہا ہے‘ کل ان کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگے ہیں‘ ان میں نریندر مودی کی روح منتقل ہوئی ہے‘ ہندوستان کا بیانیہ ان کی گھٹی میں شامل ہوا ہے‘ کراچی واقعہ کی ویڈیو فوٹیج نے مسلم لیگ (ن) اور ان کے حلیفوں کو بے نقاب کردیا ہے‘ تین جلسیوں سے حکومت مرعوب نہیں ہوگی۔

تازہ ترین