• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروبس، اورنج لائن ٹرین سالانہ 18ارب خسارے کے منصوبے بن گئے،محکمہ خزانہ پریشان

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب کے میٹرو بس سروسز اور، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پاکستان کی پبلک ٹرانسپورٹ کے مہنگے ترین بڑے خسارے والے منصوبے بن گئے۔دونوں منصوبے صوبائی خزانے پر بڑا بوجھ بن کر سامنے آئے ہیں۔میٹرو بس سروسز، اورنج لائن میٹرو ٹرین کو فعال رکھنے میں سالانہ 18ارب کانقصان برداشت کرناہوگا، میٹرو بس سروس اورمیٹرو ٹرین کی آمدن سے ساڑھے5ارب وصول ہونگے، جبکہ دونوں میگامنصوبوں کو فعال رکھنے کے اخراجات 23 ارب سے زائدتک پہنچ چکے ہیں۔ جس پر محکمہ خزانہ پنجاب دونوں منصوبوں کے اضافی اخراجات پورے کرنے کیلئے پریشان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس 23 ارب روپے کی سالانہ اضافی رقم سے عوامی فلاح کے دیگر سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور، ملتان راولپنڈی، لاہور فیڈر بسوں کے سالانہ اخراجات 15ارب جبکہ آمدن 3ارب روپے ہے۔ لاہور میٹروبس کے سالانہ اخراجات4ارب جبکہ آمدن 1ارب 13کروڑ روپے ہے۔ لاہور فیڈر بس سروس کے اخراجات اڑھائی ارب جبکہ آمدن صرف 54کروڑ روپے ہے۔

تازہ ترین