• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ربیع الاول جلوس کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جشن عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کو فول پروف سکیورٹی دینے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس میں بھٹو کرکٹ گرائونڈ (پولیس گرائونڈ) مرکز جی سیون سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جلوس کے تمام راستوں کی سخت سکیورٹی کی جائے گی، رینجرز اور اسلام آباد پولیس کے دستے اور کمانڈو زجلوس کو اپنی حصار میں دربار سید سخی محمود بادشاہ آبپارہ پہنچائیں گے ۔ مرکزی جلوس کاافتتاح دس بجے کرکٹ گرائونڈ جی سیون مرکز سے کیا جائے گا۔
تازہ ترین