• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی ڈی ایم نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی،جمال رئیسانی

کوئٹہ ( آئی این پی ) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کوئٹہ میں اےپی ڈی ایم کی جانب سے ہونے والے جلسے میں اداروں کے خلاف سیاسی قائدین کی جانب سے ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان شہیدوں کا وطن ہے ، سیاسی قائدین اپنے مفادات کے لئے مادر وطن کے شہداء اور غازیوں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ۔ بلوچستان میں بھارت کی مداخلت بدستور جاری ہے اور وہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہاہے ۔ میرے والد اور بھائی نے بلوچستان کے امن ، ترقی و خوشحالی کے لئے قربانی دی ۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جلسہ اور احتجاج کرنا تمام سیاسی جماعتوں کاجمہوری حق ہے مگر افسوس سے کہنا پڑرہاہے کہ جن اداروں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں ان کے خلاف جلسہ جلوس اور عوام کو اکسانے کی مذمت کرتے ہیں ۔ بلوچستان کے پشتون بلوچ عوام محب وطن ہیں اور وہ کبھی اپنے اداروں کے خلاف ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے جن سے ادارے کے ساتھ کو نقصان پہنچے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان میں ترقی کا سفر جاری ہے اور ساتھ ہی ساتھ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں اور بھارت کی مداخلت کو روکنے کے لئے جدوجہد کی ہے ۔  
تازہ ترین