پشاور (لیڈی رپورٹر)پخنتون ادبی ستوری (پاس) پختونخوا یونیورسٹی کیمپس پشاور کا اجلاس اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت بخت نام خلیل نے کی۔اس موقع پرغندل خان غندل نے اپنی غزل تنقید کیلئے پیش کی جس کو بحث ومباحثے اورضروری اصلاح کے بعد معیاری قرار دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئےآئیندہ اجلاس میںڈاکٹر اباسین یوسفزئی’’نثری اصناف۔ایک تعارف‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔