وزیر اعظم عمران خان نے آج صبح پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میںآج صبح دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 74 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسلہ جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی کی اطلاعات تھیں، بچے اور مدرسے سافٹ ٹارگٹ تھے۔