• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی ایک مرتبہ پھر ملک میں سر اٹھا رہی ہے، احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے۔ 

سابق وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وزارت داخلہ کی مکمل توجہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے پر مرکوز ہے۔ ملک میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے۔

لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک پر نااہل اور نالائق حکومت اور اناڑی مسلط کردیا گیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اناڑی ڈرائیور ایکسیڈنٹ کرتا ہے، ہر روز ایکسیڈنٹ کی سزا عوام کو ملتی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مسجد و مدرسے میں آج صبح دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین