• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمسن بچے کا آپریشن، آنکھوں کی بینائی بحال

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کمسن غریب بچے کا آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی۔

غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچہ جو آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کی بدولت اب پھر سے دنیا کے رنگ دیکھ سکتا ہے۔

تین سال پہلے بچے کی آنکھ میں سوئی لگنے کی وجہ سے اس کی بینائی چلی گئی۔ 


بچے کی والدہ محنت مزدوری کرکے گھر چلاتی ہے جس کیلئے  بچے کا علاج کروانا ممکن نہیں تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب تک درخواست پہنچی تو انہوں نے نہ صرف علاج کی ہدایات جاری کیں اور آپریشن کروایا بلکہ مالی امداد بھی کی۔ 

اب بچہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دیکھ بھی سکتا ہے اور اپنی تعلیم بھی بلاتعطل جاری رکھ سکے گا۔ 

تازہ ترین