• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پشاور دھماکے پرشدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بےحد افسوس ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسل جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام کے مطابق اسپتال میں 5 لاشیں لائی گئی ہیں جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں جبکہ اسپتال حکام نے 70 زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی بھی تصدیق کی ہے جن میں سے 40 بچے ہیں۔

تازہ ترین