• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، عثمان بزدار

اداروں کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، عثمان بزدار 


لاہور(جنگ نیوز)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے جلسہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ووٹ کو عزت دو کے نام پر آج کوئٹہ میں تماشا لگایا۔

اداروں کو متنازع بنا کر پاکستان کو کمزور کرنیکی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے،ادارے ہمارے فخر ہیں۔

ہم اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے- تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا اور اب صوبہ بھی ہم بنائیں گے- 

ایک بیان میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے اداروں کو متنازع بنانے سے باز رہیں-

تازہ ترین