پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، 15 نومبر کو جشن منائیں گے۔
اسکردو کے گمبا بازار میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اسکردو کے الیکشن میں کٹھ پتلیوں اور سلیکٹڈ نے کٹھ پتلی کی کٹھ پتلی جماعت ڈال دی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کٹھ پتلی کسی اور کٹھ پتلی جماعت کو سپورٹ کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھٹو کے ساتھ ہیں کسی کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کا ساتھ نہیں دیں گے۔
جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی کو گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 15 نومبر کو جشن منائیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی نے دھاندلی کی کوشش بھی کی تو وہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اسلام آباد میں بیٹھ کر احتجاج کریں گے۔