• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی ممالک میں کورونا وائرس شدت سے دوبارہ آرہا ہے، صدر عارف علوی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کئی ممالک میں کورونا وائرس شدت سے دوبارہ آرہا ہے، ہمیں بھی احتیاط کرنا ہوگی۔

کورونا وباء کے دوران خدمات انجام دینے والے پروفیشنلز اور مخیر حضرات کی خدمات کے اعتراف میں گورنر ہاؤس لاہور میں کورونا ہیروز وال قائم کرنے کے تقریب منعقد ہوئی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وال کاافتتاح کیا، جبکہ تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے کورونا کا مؤثر مقابلہ کیا اور اللّٰہ کے فضل سے اسے کامیابی ملی۔

اس دوران انھوں نے یہ بھی کہا کہ کئی ممالک میں کورونا شدت سے دوبارہ آرہا ہے، ہمیں بھی احتیاط کرنا ہوگی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران مخیر حضرات نے گورنر ہاؤس کے ذریعے کورونا متاثرین میں 10 ارب روپے تقسیم کیے۔

گورنر پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے تمام اداروں نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس میں انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کا اجلاس بھی ہوا۔

صدر مملکت نے انسٹیٹیوٹ کی خدمات کو سراہا جبکہ صدر عارف علوی کو خصوصی تعلیم اور سماجی بہبود کے محکموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کو مفید شہری بنانے کے لیے جامع نظام تعلیم کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین