• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک بھارت کی پبلک پالیسی چیف انکھی داس نے استعفیٰ دےدیا

بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ کی ڈائریکٹر آف پبلک پالیسی انکھی داس نے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انکھی داس پر فیس بک پر نفرت انگیز بیانیوں کی پوسٹس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے الزامات تھے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے 40 سے زائد سماجی حقوق کے گروپوں نے انکھی داس کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل امریکی اخبار نے انکھی داس کی جانب سے کمپنی کے مالی فائدے کے لیے نفرت انگیز پوسٹ ہٹانے سے انکار کی خبر دی تھی۔

تازہ ترین