• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اور زمبابوین کرکٹرز و آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کُل 107 کوروناٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے، جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان تمام افراد کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔ قومی اسکواڈ 26 اکتوبر بروز پیر کو بذریعہ روڈ لاہور سے اسلام آباد پہنچا تھا جبکہ مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز بھی پیر سے اسلام آباد کےمقامی ہوٹل منتقل ہوئے تھے۔

تازہ ترین