• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر لیڈر کیئر سٹارمر کی کار سے سائیکلسٹ معمولی زخمی

لندن (پی اے) پولیس ایک سڑک حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں لیبر لیڈر سر کیئر سٹارمر ملوث ہیں۔ اس حادثے میں ایک سائیکلسٹ کو ہسپتال لے جاتے دیکھا گیا ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ نارتھ لندن کے کینٹش ٹائون ایریا میں اتوار کی دوپہر جب حادثہ پیش آیا تو سر کیئر سٹارمر کار ڈرائیو کر رہے تھے۔ سر کیئر سٹارمر کے ترجمان نے بتایا کہ وہ ایمبولینس آنے تک جائے حادثہ پر موجود رہے اور بعد میں پولیس سٹیشن میں اس واقعے کی اطلاع دی۔ میٹ پولیس نے کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کا انٹرویو کیا گیا۔ سائیکلسٹ کو بازو پر معمولی زخم آئے اور اسے احتیاط کے طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس واقعے میں سر کیئر سٹارمر، جو پبلک پراسیکیوشنز کے سابق ڈائریکٹر ہیں، زخمی نہیں ہوئے۔ لیبر لیڈر کے ترجمان نے کہا کہ سر کیئر سٹارمر اتوار کو ایک معمولی روڈ ٹریفک حادثے میں ملوث تھے۔ انہوں نے جائے وقوع پر ایک برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس افسر اور دوسرے ملوث فرد سے بات کی اور حادثے کی تفصیلات کا تبادلہ کیا۔ حادثے کے بعد سے سر کیئر سٹارمر حادثے میں ملوث دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میٹ پولیس نے کہا کہ اسے گرافٹن روڈ پر سائیکلسٹ اور کار کے تصادم کی رپورٹ کے بارے میں ایمبولینس سروس نے 12:20 جی ایم ٹی پر الرٹ کیا تھا۔ پولیس فورس نے ایک بیان میں کہا کہ کار ڈرائیور جائے وقوع پر رک گیا تھا اور اس نے سائیکلسٹ کے ساتھ تفصیلات کا تبادلہ کیا لیکن وہ آفیسرز کے آنے سے قبل وہاں سےچلا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ پولیسنگ کمانڈ اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
تازہ ترین