• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی انجینئر پر میزائیل کے راز افشاء کرنے کا الزام

لندن(اے ایف پی) برطانیہ کے محکمہ دفاع کے ایک سابق سوفٹ ویر انجینئرسائمن فچ پر برطانوی میزائل کی خفیہ معلومات لیک کرنے کا الزام ہے، منگل کو 50 سالہ شخص پر کلاسیفائیڈ انفارمیشن لیک کرنے کے مقدمے کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی سابق کنٹریکٹر نے الزامات کو غلط قرار دیا ہے، تاہم برطانوی محکمہ دفاع نے اسے سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے، ملزم نے عدالت کو بتا یا کہ اس نے برطانوی میزائل کے بارے میں اطلاعات ای میل کرکے کسی کو نہیں بتائیں،تاہم اس نے اپنے تین الیکٹرونک آلات کے کوڈ زمحکمہ دفاع کو دینے سے انکار کیا تھا۔

تازہ ترین