• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 نومبر کا جلسہ ظالم حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپوٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کے تحت 8 نومبر کو ہونے والا جلسہ ظالم حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ اس جلسے میں خواتین کی بھرپور شرکت حکمرانوں کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام 08 نومبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں منعقدہ شعبہ خواتین کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری بلقیس مختار، جوائنٹ سیکریٹری نائلہ منیر، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ حمید اور رکن نیشنل کونسل فوزیہ طیب نے بھی خطاب کیا۔ خواتین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرنے کیلیے آگے آئیں کیونکہ جب تک خواتین کا بھرپور کردار نہیں ہوگا تب تک ہم ایک عظیم قوم نہیں بن سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی نے سر انجام دی جسکی سندھ میں 12 سالوں سے حکومت ہے۔

تازہ ترین