کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکے قابل مذمت اورمغرب کے دہرے معیار کی عکاسی ہے، صدر میکرون کی انتہاپسندی خود مغرب اور فرانس کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ اربوں مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کے نتائج دنیا کے لئے اچھے ثابت نہیں ہوں گے۔