لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے سواکوئی آپشن نہیں۔آئندہ نسلوں کی خوشحالی کی خاطر افغانستان اور پاکستان کو مل کر چلنا ہوگا۔افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرکاری سے زیادہ عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔افغان صدر اشرف غنی کے سیاسی مشیر عمر دائود زئی نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور انہیں اشرف غنی کی طرف سے کابل کے دورے کی دعوت دی۔سینیٹر سراج الحق نے افغان صدر کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے جلد افغانستان کے دورے کی حامی بھرلی۔