• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کے دوران راولپنڈی پولیس کیخلاف 41ایف آئی آرزدرج

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) رواں سال کے دوران راولپنڈی پولیس کے خلاف اب تک 41ایف آئی آرزدرج کی گئیں۔جن میں 63 پولیس ملازمین کونامزدکیاگیا۔ان میں 9انسپکٹرز، 7اے ایس آئی،ایک ٹریفک وارڈن،تین ہیڈ کانسٹیبلز،43کانسٹیبلزشامل ہیں ۔ان میں 17 مقدمات پولیس آرڈر2002کی دفعہ 155سی ،تین ایف آئی آرزقماربازی آرڈیننس ،ایک ایف آئی آرنائن سی ،ایک قتل ،ایک زنا،ایک سرقہ بالجبر،ایک چوری ،اورباقی اقدام قتل اوردیگردفعات کے تحت درج کی گئیں۔ان میں سب سےزیادہ پانچ ایف آئی آرز تھانہ گوجرخان میں درج ہوئیں ،چارایف آئی آرزتھانہ رتہ امرال ،تین تھانہ سول لائن ،دوتھانہ وارث خان ،دوتھانہ مری ،تھانہ ریس کورس ایک ،ایک تھانہ پیرودھائی،تھانہ نصیرآبادایک،کہوٹہ ایک ،تھانہ نیوٹاؤن ایک ،تھانہ سٹی ایک ،تھانہ صادق آبادمیں دو،تھانہ صدربیرونی میں دو،تھانہ ٹیکسلادو، تھانہ کینٹ دو،تھانہ واہ کینٹ دو ،تھانہ مندرہ دو اورایک ایف آئی آرمردان کے تھانہ شیخ ملتون میں درج کی گئی ۔ان میں سے 21مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کئے جاچکے ہیں ۔11مقدمات کینسل کردیے گئے جب کہ دیگرمقدمات زیرتفتیش ہیں ۔
تازہ ترین