• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بین الاقوامی تقریری مقابلہ ،پہلی 3پوزیشنیں غیر ملکی طلبہ کے نام

اسلام آباد(نامہ نگار ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر بین الاقوامی تقریری مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27اکتوبر سیاہ ترین دن ہے ،اسی دن بھارتی افواج نے تمام تر عالمی قوانین اور تقسیم ہند کے تمام طے شدہ اُصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر فوج کشی کی اور اپنا غیر قانونی قبضہ قائم کیا ،1947سے لیکر آج تک بھارت کشمیریوں کو بدترین تشد د کا نشانہ بنا رہا ہے ، وزیرا عظم عمران خان نے بطور وکیل اور سفیر کشمیریوں کے حقوق کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا ہے،تقریری مقابلہ اسلام آباد میں وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان،وزارت خارجہ اور انسیٹیویٹ آف سٹریجک اسٹڈیز نے باہمی اشتراک سے کیا جس میں دُنیا بھر کی اہم یونیورسٹیز کے 29 طلبا نے بھرپور شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی اور اس کے خطے کی سلامتی پر اثرات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، 29 مقررین میں سے 18 مقررین کا تعلق بیرون ممالک سے تھا جبکہ پاکستان اور آزادکشمیر کی مختلف یونیورسٹیوں سے 11 مقررین نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا ، طلباء وطالبات نے مسئلہ کشمیرکو انسانی حقوق کا سنگین بحران قرار دیا اور عالمی اور علاقائی امن کے حوالے سے اس دیرینہ مسلے کے حل کی اہمیت کو اجاگرکیا ،سعودی عرب کے ریاض سکول انٹر نیشنل کی مقرر عمیمہ تنویر نے تقریری مقابلے میں پہلی ، ترکی کی انقرہ یونیورسٹی کی مقرر نیسبی یساس یلدریم نے دوسری اوربرطانیہ کی یونیورسٹی آف ایڈن برگ کے مقرر ارقم الحدید اور نمل یونیورسٹی کے مقرر محمد عبداللہ نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ،
تازہ ترین