• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک پرعورت کی حکمرانی مسلط کرنیکی سازش ہورہی ہے،جمعیت س

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام س کے صوبائی قائم مقام امیرمولانا مفتی عبدالواحد بازئی ،حاجی عبدالقیوم میرزئی ،حاجی اختر شاہ مردانزئی ،مولاناطاہر شاہ اخندزادہ ،حافظ رحمت اللہ دمڑ، مولوی عبدالوہاب حقانی ودیگر نے کہا ہے کہ اپوزیشن سازش کے طورپر ایک بار پھر عورت کی حکمرانی مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے،نظام کی تبدیلی کیلئے نیک پارلیمنٹ کی ضرورت ہے ،چہرے کی تبدیلی سے ممکن نہیں ،2نومبر کو اسلام آباد میں مولاناسمیع الحق شہید کی خدمات کے حوالے سےکانفرنس ہوگی۔ ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ اپوزیشن اور برسر اقتدار دونوں قومی مجرم ہیں، اقتدار کیلئے دونوں ترس رہے ہیں، عوام کی فکر کسی کو نہیں بلکہ اپوزیشن کے نعروں سے مستقبل میں ایک بار پھر عوام پر عورت کی حکمرانی مسلط کرنے کی سازش ہورہی ہے حالانکہ نظام تبدیلی اور اسلامی نظام کے لفظ کیلئے عورت کی حکمرانی درست نہیں، نظام کے نفاذ کیلئے صرف چہرے کی تبدیلی سے نظام کی تبدیلی ممکن نہیں بلکہ نیک لوگوں کا پارلیمنٹ میں آجانا ،پارلیمنٹ کے ذریعے نظام کی تبدیلی ممکن ہوگی ،انہوں نے کہاکہ 2نومبر کو اسلام آباد میں خدمات مولاناسمیع الحق شہید کانفرنس ہوگی جس میں تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں ،وکلاء ،دانشور ودیگر مختلف مکتبہ فکر کے سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرینگے ۔
تازہ ترین