ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاھین، ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان، ایم این اے نوید عامر جیوا اور دیگر نے پشاور دیر کالونی مدرسے میں بم دھماکے پر شدید الفاظ میں مذمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے شہید ہونے والے طلبہ کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پیپلز پارٹی ایسے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔