زیورات میں ٹوائلٹ سے چار گنا زیادہ جراثیم کا انکشاف
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیورات میں ٹوائلٹ سے چار گنا زیادہ جراثیم کا انکشاف

برطانوی ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ زیورات میں ٹوائلٹ سے چار گنا زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایک ہفتہ سے زائد زیر استعمال رہنے والی انگوٹھی، گھڑی اور بالیوں میں ٹوائلٹ سیٹ سے 428 گنا زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں جبکہ سب سے زیادہ جراثیم انگوٹھی اور اس کے بعد گھڑی میں پائے جاتے ہیں۔

برطانوی ماہرین کی جانب سے کیے گئے سروے میں دو تہائی برطانوی شہریوں نے اپنے زیورات کی صفائی نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ان زیوارت میں خطرناک بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

صحت سے مزید