• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مختلف زبانیں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بستے ہیں جن میں شادیوں سے متعلق طرح طرح کی دلچسپ روایات پائی جاتی ہیں۔

دنیا کے ہر ملک میں مختلف اقسام کی روایتیں، ثقافت، موسیقی، لباس ، زبان اور غذاؤں کا استعمال ہوتا ہے جسے قوموں کی شناخت کی سی حیثیت حاصل ہوتی ہے، ان سب ہی ثقافتوں اور روایتوں میں شادیوں کو ایک خصوصی   اہمیت حاصل ہے جو دنیا کے ممالک اور شہروں میں مختلف انداز میں کی جاتی ہے جس کے منفرد ہونے میں مذہب کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔

پڑوسی ملک بھات میں 8 مختلف دلچسپ روایتوں میں شادیاں کی جاتی ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں :

گوا

بھارتی شہر گوا میں روایت ہے کہ دُلہن اپنے والد کا ہاتھ تھامے مہمانوں کے بیچ میں سے گزرتے ہوئے اسٹیج تک جاتی ہے، یہ روایت خاص کر کرسچن مذہب سے لی گئی ہے جو کہ خصوصاً ساحل سمندر پر شادی کے دوران ادا کی جاتی ہے۔

تامل ناڈو

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی شادیوں میں ہلدی اور سنگیت کی رسم کو بہت اہمیت حاصل ہے، ان رسوم سے قبل شادی سے 3 دن پہلے ایک رسم ’پنڈا کال مہورتھم‘ کی رسم ادا کی جاتی ہے جس میں دولہا دُلہن کا خاندان ایک دوسرے سے ملتا ہے اور ساتھ میں پوجا پاٹ کی جاتی ہے، تامل ناڈو میں  شادی کے بعد بھی رسوم ادا کی جاتی رہتی ہیں۔

پنجاب

بھارت کے پنجاب میں ایک سادہ سی رسم گوردوارے میں ادا کی جاتی ہے جس میں دولہا، دُلہن اپنے گورو کے گوردوارے جا کر ماتھا ٹیکتے ہیں، اس کے بعد ایک رسم ’ریہت مریادا ‘ ادا کی جاتی ہے جس میں دولہے کے خاندان والوں کو جہیز نہ لینے سے سختی سے منع کیا جاتا ہے ۔

ویسٹ بنگال

بھارتی ریاست ویسٹ بنگال میں شادی کے دوران دُلہن کو ایک تخت پر بٹھا کر بھائی اپنے کندھوں پر اٹھاتے ہیں اور دولہے کے گرد گھماتے ہیں، اس دوران دُلہن نے اپنی آنکھوں کے آگے پان کے پتے اپنے ہاتھوں سے تھامے ہوئے ہوتی ہے، شادی میں دولہا دُلہن سروں پر تاج لازمی پہنتے ہیں۔

آسام

بھارتی ریاست آسام میں شادی سے قبل دولہا اور دولہن مذہبی روایت ادا کرتے ہوئے گنگا نہاتے ہیں اور اپنے گناہوں کو دھوتے ہیں، بعد ازاں اپنے خاندان کے ہمراہ نہایت سادگی کے ساتھ شادی کی رسم ادا کی جاتی ہے۔

مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں دُلہن کو ماموں یا والد گود میں اُٹھا کر اسٹیج تک لاتے ہیں اس بعد دُلہن کی گود بھرائی کی رسم ادا کی جاتی ہے جس کے بعد دولہا دولہن کے کے لیے مذہبی تقریب ادا کی جاتی ہے اور شادی کی دیگر رسوم ادا کی جاتی ہیں۔

دہلی

بھارتی دارالحکومت دہلی میں شادی کے لیے متعدد رسومات ادا کی جاتی ہیں جن میں روکا ، سنگیت ، ہلدی ، سیت ، چوڑا اور ولیمہ شامل ہوتا ہے جبکہ شادی کے بعد بھی رسومات کئی دنوں تک جاری رہتی ہیں ۔

کرناٹکا

بھارتی ریاست کر ناٹکا میں شادی کے دوران دُلہن کا چہرا مور کے شکل کے بنے سہرے سے چھپایا جاتا ہے جبکہ شادی کی رسومات کے دوران دُلہن کا ’کنیا دان‘ نامی رسم ادا کی جاتی ہے اور بعد ازاں دولہا دُولہن ایک ساتھ آگ کے گرد پھیرے لیتے ہیں۔

تازہ ترین