• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی کے مالک کو 120سال قید کی سزا

امریکی کمپنی کے مالک کیتھ رینیئر کو سیکس ٹریفکنگ، چائلد پورنوگرافی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 120سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

امریکی کمپنی کے مالک 60 سالہ کیتھ رینیئر کو نیویارک کےعلاقے بروکلین کے ڈسٹرکٹ جج نے سیکس ٹریفکنگ، چائلڈ پورنوگرافی کے الزامات پر 120سال قید کی سزا سنائی اور ایک اعشاریہ سات پانچ ملین ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

کیتھ رینیئر کے وکیل نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکےخلاف میڈیا مہم چلائی گئی۔

امریکی حکام نے امریکی میڈیا کی رپورٹ پر 2017 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین