• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے ہاتھ میں قومی خزانہ جیسے ’بندر کے ہاتھ میں ماچس‘، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ہاتھ میں قومی خزانہ ’بندر کے ہاتھ میں ماچس‘ کے مترادف تھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ادوار میں بنیادی فرق ترجیحات کا ہے، ن لیگ نے عوامی فلاح سے زیادہ شوبازی اور کک بیکس والے منصوبوں کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی واضح مثال اورنج لائن ٹرین اور میانوالی پانی منصوبوں کا موازنہ ہے، دونوں منصوبوں سے روزانہ تقریباً ڈھائی لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اورنج لائن کی لاگت تقریباً 300 ارب ہے جبکہ میانوالی پانی منصوبےکی 3.2 ارب روپے ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے لیےحکومت کو 20 سال تک چین کو قرضوں کی واپسی کرنا ہوگی۔ 

تازہ ترین