پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان میں لکھا ہے افواج پاکستان اور سیکیورٹی ایجنسیز پر کسی قسم کی تنقید نہیں کی جاسکتی، افواج پاکستان کے خلاف تنقید کر بھی وہ رہا ہے جو خود مجرم ہے۔
اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اب اس پر کیا ہم ان کو اکیس توپوں کی سلامی دیں یا ان کو ہار پہنائیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان کے خلاف پرچے ہی کٹیں گے، نہ کرپشن کیسز میں انہیں ریلیف ملے گا اور نہ ہی این آر او ملے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈیمولیشن موومنٹ کی لاہور ریلی فلاپ ہوئی، ملک دشمن طاقتوں کی زبان بولیں گے تو پھر یہی ہوگا۔