• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں رات 10 بجے مارکیٹس، ریسٹورینٹس و شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں ، ملک بھر میں رات دس بجے تک تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر کاروباری اوقات ایک بار پھر محدود کرنے کا اعلان کردیا۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گے۔

این سی او سی کے مطابق پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز پر بھی ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، ملتان، حیدرآباد گلگت، مظفر آباد میں بھی شہریوں کو ماسک لازمی پہننا ہوگا۔


این سی او سی کے فیصلے مطابق میرپور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں آبادی کے تناسب سے کورونا وائرس کے دو فیصد سے زائد مثبت کیسز سامنےآئے ہیں۔

ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

تازہ ترین