مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سب سے بڑا جیب کترا تو عمران نیازی ہے جس نے عوام کی جیب سے ووٹ چوری کیے۔
احسن اقبال نے عمر کوٹ کی تحصیل کنری میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ لیگی رہنما جعلی حکومت کے جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والے نہیں۔
اس موقع پر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے چوکے چھکےجاری ہیں، گیندیں اسٹیڈیم سے باہر جا رہی ہیں۔ کپتان اور اس کی ٹیم مہنگائی کو آؤٹ کرنے میں ناکام ہوگئی۔