آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریڈیو ملازمین کے معاملہ پر وزیراطلاعات سے بات کروں گا، علی محمد خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں کشور زہرا نے سرکاری ریڈیو کے 749ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق توجہ دلائونوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم غلط مشورے دینے والے مشیروں سے جان چھڑائیں ، لوگوں کو بے روزگار کرنے سے خزانہ نہیں بھرے گا ، توجہ دلائونوٹس پر وزیر مملکت علی محمد خان کہا کہ حکومت قانونی طریقے سے لوگوں کو ریکروٹ کرنے پر یقین رکھتی ہے، ماضی کی ریکروٹمنٹ سے ریڈیو ایک ارب روپے کے خسارے میں چلا گیا ، 749 میں سے 225 ایسے ہیں جو ان ملازمین کے بھائی یا رشتہ دار ہی ہیں،، ریڈیو کے ملازمین کےمعاملہ پر وزیراطلاعات سے بات کروں گا۔

ملک بھر سے سے مزید