کراچی( اسٹاف رپورٹر) کورونا نے ملیر کے تعلیمی اداروں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ملیر میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کے باعث 6 سرکاری اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے سرکاری اسکولوں کے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے۔ ملیر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے اسکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا. اسکولوں کو ڈس انفیکٹ اسپرے کرایا جائیگا، یکم نومبر سے دوبارہ اسکول کھولے جائیں گے۔