• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بینک منی لانڈرنگ کیس،نیب کو 17نومبر تک ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت اسلام آباد اعظم خان کی عدالت نے منی لانڈرنگ سے سندھ بنک کو25ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب نے عدالت سے سندھ بنک منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی مہلت مانگ لی۔ احتساب عدالت نے نیب کو 17 نومبر تک سندھ بنک کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا اس موقع پر سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا عدالت میں پیش ہوئے ۔

تازہ ترین