• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کابیان بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، وفا ق المدارس الشیعہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کے بیانات مذہبی احترام کے بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔وقفے وقفے سے مغرب کا اسلامی مقدسات کی توہین وتیرہ بن چکا ہے جو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر دینی مقدسات کی توہین ناقابلِ معافی جرم ہے۔ جس کے مرتکب اللہ کے عذاب اور امت مسلمہ سے نہیں بچ سکیں گے۔دنیا کے باشعورطبقات کو تنقید اور توہین کے فرق کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی ورنہ کسی مذہب کا احترام باقی نہ رہے گا اور مذہب سے متعلق تنازعات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہ ہو گی۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ عالمی امن کے لئے مذہب کا احترام ایک بنیادی شرط ہے جس کی مغرب کی طرف سے مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین