• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے اب ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر 4گھنٹے کردیا گیا ہے۔

انسٹاگرام نے اس فیچر کی آزمائش گزشتہ دنوں کی جس کا تجربہ کامیاب رہا تو اب اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین پرائیوٹ آرکائیوز میں اپنی لائیو اسٹریمنگ ویڈیو بالکل اُسی طرح دیکھ سکیں گے جیسے وہ اسٹوریز اور پوسٹ دیکھتے ہیں۔

انسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی تبدیلی کے بعد صارفین کی ویڈیوز آرکائیو میں محفوظ ہوں گی اور تیس روز کے بعد خود بہ خود غائب ہوجائیں گی، اس دوران صارف کو ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین