• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب پر مقدمے کرنے پر میرے وارنٹ جاری ہوئے، کیپٹن (ر) صفدر

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے ہیں کہ چیئرمین نیب پر مقدمہ کرنے پر میرے وارنٹ جاری ہوئے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ ہم نے چیئرمین نیب کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمے کی درخواست دے رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جواب میں میرے پشاور سے وارنٹِ گرفتاری جاری کروا دئیے گئے ہیں، ہمارے خلاف سیاسی کیسز بنائے جا رہے ہیں۔


نون لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتیں کام کر رہی ہیں، ہم مخالفین کا سامنا کریں گے، حکومت کے جانے کے ساتھ ساتھ یہ کیسز بھی ختم ہو جائیں گے۔

تازہ ترین