پشاورکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں سے پکڑے گئے ٹماٹر نیلام کے لیے پیش کر دیئے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے کی گئی اس نیلامی سے توقع ہے کہ ٹماٹر کی قیمت میں کچھ کمی آئے گی۔
ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹماٹر کے ذخیرہ کیے گئے 60 ٹرک قبضے میں لیے تھے، جنہیں آج نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹماٹروں کی قیمت میں مصنوعی اضافے کے لیے انہیں ذخیرہ کیا گیا تھا۔
ذخیرہ اندوزی کر نے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی تھی۔